حکومتی فیصلے سے قبل ہی تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان، نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

حکومتی فیصلے سے قبل ہی تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان، نئی پریشانی کھڑی ہوگئی


حکومتی فیصلے سے قبل ہی تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان، نئی …

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ تاجر اتحاد نے 15 اپریل سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔سندھ تاجر اتحاد کا کاروباری مشکلات سے متعلق اہم اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں کورونا لاک ڈائون کے سبب کاروبار پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ کاروباری معاملات بندش کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 اپریل سے مارکیٹیں کھول دی جائینگی۔جو بھی سندھ حکومت نے اقدامات کیے ہیں ہم نے اسکی حمایت کی ہے۔

جمیل پراچہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے چھوٹے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے اس پر کوئی سنجیدہ فیصلہ کیا اور نہ ہی ہماری مدد کی۔ وفاقی حکومت نے صرف بڑے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو ریلیف پیکیج دیا۔نائب صدر سندھ تاجر اتحاد کاشف صابرانی نے کہا کہ اب ہمارے پاس سرمایہ نہیں، دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اجلاس میں الیکٹرونکس، جامعہ کلاتھ، اورنگی ٹاو¿ن، جوبلی، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا اور جیولرز مارکیٹوں کے رہنماو±ں نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے