حکومت زلزلہ متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

حکومت زلزلہ متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان


حکومت زلزلہ متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے …

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آزادکشمیر میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ آج ہی بھجوادی جائے گی،نقصانات کا جائزہ ایس ڈی ایم اے کے سروے سے لیا جائے گا،تمام متاثرین جن کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے حکومت پاکستان ان کی آبادکاری اور بحالی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

میرپور کے علاقے جاتلاں میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل افضل کےہمراہ میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرمیں زلزلے سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر زلزلے میں شہید ہونے والوں کے لواحقیناور زخمی سے اظہار یکجہتی کے لئے میر پور سمیت تمام متاثرہ علاقوں کےدورے پر آئی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوںکے ساتھ ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے بھی آج ملاقات کی ہےجس میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنکےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے،یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہےکہ کوئیمتوازی ڈھانچہ کھڑا نہیں کیا جائے گا بلکہ آزاد کشمیر کے محکمہ رینیو اورایس ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو مربوط بنایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں بھی پاک فوج اور این ڈی ایم اے

کا کلیدی کردار رہا ہے۔این ڈی ایم اے تمام سٹیک ہولڈر کو شراکت دار بناکر اپنا کام آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /میرپور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے