حکومت سندھ کے ریلیف آرڈیننس پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ

حکومت سندھ کے ریلیف آرڈیننس پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ


حکومت سندھ کے ریلیف آرڈیننس پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 ءعوام کی فلاح و بہبود کے لیے تجویز کیا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر صوبائی حکومت کے ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزارت توانائی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں پر صوبائی حکومت کے ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اس وقت عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت سندھ عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

امتیاز شیخ نے بیان میں مزید کہا کہ حکومت سندھ کا ریلیف صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے نہیں عوام کے لئے ہے،حکومت سندھ بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ خود کچھ کرنا چاہتی ہے نہ دوسرے صوبوں کو کرنے دے رہی ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے