حکومت نے پاکستان کے پہلے گولڈمیڈلسٹ کا وظیفہ بحال کر دیا، دین محمد کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟

حکومت نے پاکستان کے پہلے گولڈمیڈلسٹ کا وظیفہ بحال کر دیا، دین محمد کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟


حکومت نے پاکستان کے پہلے گولڈمیڈلسٹ کا وظیفہ بحال کر دیا، دین محمد کا اس بارے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ایشین گیمز منیلا میں پاکستان کیلئے ریسلنگ کے میدان میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد کا وظیفہ بحال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلوان دین محمد نے دوسری ایشین گیمز منیلا 1954ءمیں پاکستان کیلئے ریسلنگ کے میدان میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا تھا، وفاقی وزارت کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد حکومت نے دین محمد کو 6 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دوبارہ جاری کردیا ہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی وزارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 95 سالہ دین محمد کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر پر چند برس قبل یہ وظیفہ روک دیا گیا تھا جس کے بعد قومی ہیرو دین محمد کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ دریں اثنا حکومتی اقدام پر دین محمد نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت کواپنی ذمہ داری کااحساس ہوہی گیا، وہ قومیں بدقسمت ہوتی ہیں جو اپنے قومی ہیروز کو بھلا دیتی ہیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے