حکومت نے پاک افغان بارڈر پر اہم تجارتی شاہراہ کو ایک بار پھر بند کر دیا

حکومت نے پاک افغان بارڈر پر اہم تجارتی شاہراہ کو ایک بار پھر بند کر دیا


حکومت نے پاک افغان بارڈر پر اہم تجارتی شاہراہ کو ایک بار پھر بند کر دیا

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھلنے والی پاک افغان سرحد کو 24 گھنٹے بعد ایک بار پھر 14 روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد کو گزشتہ روز تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا تھا جسے آج دوبارہ 14 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان ٹریڈ کے لیے صرف ایک دن کے لیے کھولا گیا تھا جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ دونوں اطراف کے تاجر باب دوستی کو ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے پر متفق ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /چمن



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے