حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کے پَر کاٹنے کی تیاری کرلی

حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کے پَر کاٹنے کی تیاری کرلی


حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کے پَر کاٹنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری کر لی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدے سے ہٹانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ مرکزی بینک کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ حکومت کی طرف سے یہ اقدام بینک انتظامیہ کی طرف سے مکمل خودمختاری کی نئی جارحانہ کوشش کے بعد سامنے آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کی اس نئی کوشش سے وزارت خزانہ اور مرکزی بینک میں سنگین نوعیت کے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔ مرکزی بینک مکمل خودمختاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی ملک کے موجودہ قانونی ڈھانچے میں کوئی اجازت نہیں ہے۔ایک وفاقی وزیر نے ایکسپریس ٹربیون سے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”وفاقی حکومت سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے اصول سے متفق ہے لیکن تنازعہ اس خودمختاری کی حد پر ہے کیونکہ سٹیٹ بینک کی انتظامیہ ایس بی پی ایکٹ 1956کے ترمیمی بل میں مکمل خودمختاری اور لامحدود طاقت چاہتی ہے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے