حیدر آباد میں راشن سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

حیدر آباد میں راشن سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا


حیدر آباد میں راشن سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدرآباد میں لوگوں نے راشن سے بھرا ٹرک لوٹ لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس ٹرک میں ضلعی انتظامیہ کا سامان لوڈ تھا جسے ایک ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر پہنچایا جا رہا تھا لیکن نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قریب لوگوں نے ٹراک کو روک لیا اور سامان لوٹ لیا۔ ٹرک پرراشن کے 400بیگ تھے۔بتایا گیا ہے کہ ان لٹیروں کا تعلق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے سے تھا۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ راشن ایک تاجر نے عطیہ کیا تھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھجوایا جا رہا تھا۔ جس وقت لوگوں نے حملہ کیا، اس وقت ٹرک میں صرف ڈرائیور اور ایک کنڈکٹر تھا اور ساتھ کوئی سکیورٹی نہیں تھی۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر درجنوں لوگوں کو نہ روک سکے اور وہ سامان لوٹ کر لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں ٹرک کو سکیورٹی دینے کا کہا ہی نہیں گیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /حیدرآباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے