خاتون مسافر کی ہوائی جہاز میں‌ بیٹھنے کے بعد عجیب و غریب حرکات، ویڈیو وائرل ہو گئی

خاتون مسافر


جہاز میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز میں سوار مسافر سامان رکھنے والی جگہ پر لیٹی ہوئی ہیں۔

مذکورہ مسافر کے قریب بیٹھے دوسرے شخص نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف یہ بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران معیار کو برقرار رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

صارفین نے ویڈیو پر مختلف مزاحیہ کمنٹس کیے کچھ نے لکھا کہ خاتون شاید چھپ کر سفر کررہی تھیں اور کچھ نے کہا کہ کرونا کے خوف سے خاتون نے خود کو محفوظ کیا۔



install suchtv android app on google app store



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے