خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کرنے کا اعلان


خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کرنے کا …

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے ان کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق کے پی حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری قرنطینہ میں رہنے والے متاثرین کے اہل خانہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت راشن دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے تحت جو راشن فراہم کیا جائے گا اس میں 20 کلو ٓٹے کا پیکٹ، دس کلو چاول، دس کلو چینی، پانچ کلو دالیں اور خشک دودھ شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلیف کے پی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں کے اعداد وشماراکٹھے کرکے راشن کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ سکھر آئی سولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھرراشن پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن کی فراہمی مریضوں کی صحتیابی تک جاری رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ زیر علاج مریضوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کی فکر چھوڑ دیں اور اپنی صحت کی جانب توجہ دیں۔ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کو ہدایت کی تھی کہ ایران سے واپس آنے والے متاثرہ زائرین کے گھروں کا ایڈریس لے کر میڈیا کوریج کے بغیر راشن پہنچایا جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے