خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید3 کیس ریکارڈ،تعداد19 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید3 کیس ریکارڈ،تعداد19 ہو گئی


خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید3 کیس ریکارڈ،تعداد19 ہو گئی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد19 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد253 ہو گئی ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ آئیسولیشن میں رکھے گئے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،عوامی مقامات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہاکہ مانسہرہ کا رہائشی آئیسولیشن میں ہے ،ایک کیس آج مردان سے رپورٹ ہوا جوسعودی عرب سے آیاتھا،ایک کیس ہنگوسے آیا جو ایل آر ایچ میں زیرعلاج ہے،ڈی ایچ کیو نونیر میں تیسراکیس آیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے