خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 39 کیس سامنے آ گئے،تعداد656 ریکارڈ،20 کی حالت تشویشناک

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 39 کیس سامنے آ گئے،تعداد656 ریکارڈ،20 کی حالت تشویشناک


خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 39 کیس سامنے آ گئے،تعداد656 ریکارڈ،20 کی حالت …

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوااجمل وزیر نے کہاکہ صوبے میں کورونا کے 656کیسزہیں،صوبے میں 131مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،اجمل وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں 3768مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں،24گھنٹے میں 39نئے مریض سامنے آئے،24گھنٹے میں کوروناکے 3مریض فوت ہوچکے ہیں،خیبر پختونخوامیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد25ہوگئی ہے،خیبرپختونخوامیں کورونا کے20مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے حوالے سے آئندہ چند ہفتے بہت اہم ہیں،عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرے،انہوں نے کہاکہ عوام کے بغیر کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے،عوام کو کورونا سے تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں،مستحقین کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں 275قرنطینہ سینٹرز قائم ہیں،قرنطینہ سینٹرز میں 18ہزارافراد کی گنجائش ہے،خیبرپختونخوامیں 450سے زائد روزانہ ٹیسٹ ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹرز بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،فنڈ کی فراہمی کیلئے3600سینٹرز قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نادار طبقے کووفاق کی جانب سے3ماہ کے12ہزار روپے ملیں گے،صوبائی حکومت کی جانب سے6ہزار اورزکوةٰ کی مد میں 12ہزار روپے ملیں گے،اجمل وزیر نے کہاکہ صوبے میں ا س وقت 200ڈاکٹرز آچکے ہیں،ٹیکس کی مد میں 5ارب روپے ریلیف دیاگیا،وزیراعلیٰ محمود خان خود تمام معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا سے جاں بحق صحافی کے لواحقین کو10لاکھ روپے دینے کافیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ صحافی کا علاج صوبائی حکومت کرے گی،یہ وقت سیاست کا نہیں، کورونا کےخلاف متحد ہونے کا ہے،عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے