”دلبر حسین نے نیٹ میں ہمارے لئے بہت مشکلات پیدا کیں، میں نے اس سے کہا کہ۔۔۔“ فخر زمان نے دلچسپ انکشاف کر دیا

”دلبر حسین نے نیٹ میں ہمارے لئے بہت مشکلات پیدا کیں، میں نے اس سے کہا کہ۔۔۔“ فخر زمان نے دلچسپ انکشاف کر دیا


”دلبر حسین نے نیٹ میں ہمارے لئے بہت مشکلات پیدا کیں، میں نے اس سے کہا کہ۔۔۔“ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے دلبر حسین کو بہترین باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ان جیسے بہت کم باﺅلرز دیکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”پی ایس ایل کے پانچویںسیزن سے پہلے جب ہم ٹریننگ کر رہے تھے تو نیٹ پریکٹس کے دوران دلبر حسین بہت سے بلے بازوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے۔ میں نے دلبر حسین سے کہا کہ میچ کا دباﺅ مت لو اور ویسے ہی باﺅلنگ کرو جیسے نیٹ میں کرتے تھے، میں نے تمہاری جیسے بہت کم باﺅلرز کا سامنا کیا ہے۔“

فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سٹرائیک ریٹ پر کھیلنے کی کوشش میں بہت ساری شاٹس کھیلتا ہوں اور جب کوئی بلے باز بہت زیادہ شاٹس کھیلے تو وہ آﺅٹ بھی ہو سکتا ہے۔ اپنی بیٹنگ میں خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں تاکہ حریف ٹیم کے باﺅلرز کے منصوبے ناکام بنا سکوں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے