دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کی تیاریاں لیکن افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو کب وطن واپس لایا جائے گا؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

mobile logo


دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کی تیاریاں لیکن افغانستان میں پھنسے …

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا، وطن واپسی پر مسافروں کو 7 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر چئیرمین سیفران کمیٹی سینیٹر تاج آفریدی کے خط پر ایکشن لیا۔ عمران خان نے طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینیٹر کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیرمین تاج آفریدی کو فون کیا اور کہا طورخم، چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔ سنیٹر تاج آفریدی نے کہا بارڈر پار پاکستانی مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے گزشتہ روز سنیٹر تاج آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کے لئے خط لکھا تھا، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے طور خم اور چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی درخواست کی تھی۔

مزید :

علاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے