دنیا کا وہ بڑا ملک جس نے کورونا وائرس کے خوف کے باوجود انتخابات کرا کے پوری دنیا کے لئے مثال قائم کر دی

دنیا کا وہ بڑا ملک جس نے کورونا وائرس کے خوف کے باوجود انتخابات کرا کے پوری دنیا کے لئے مثال قائم کر دی


دنیا کا وہ بڑا ملک جس نے کورونا وائرس کے خوف کے باوجود انتخابات کرا کے پوری …

دنیا کا وہ بڑا ملک جس نے کورونا وائرس کے خوف کے باوجود انتخابات کرا کے پوری دنیا کے لئے مثال قائم کر دی

  

سئیول(ڈیلی پاکستان آن لائن)منظم منصوبہ بندی کے باعث چین سے بھی جلدی کورونا وائرس پر قابو پانے والے ایشیائی ملک جنوبی کوریا نے 15 اپریل کو پہلے سے طے شدہ انتخابات کرا کر نئی تاریخ رقم کردی،الیکشن ٹرن آوور نے بھی 28سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوریا میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم دیکھا جا رہا ہے اور وہاں پر 15 اپریل کی صبح تک 11 ہزار سے بھی کم افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جب کہ وہاں اس سے 260 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔جنوبی کوریا نے ایک ایسے وقت میں پہلے سے طہ شدہ پارلیمانی انتخابات کرائے جب کہ دنیا بھر کے کم از کم 45 ممالک یا ریاستوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔امریکا کی تقریبا 18 ریاستوں سمیت یورپ کے متعدد ممالک، افریقی ممالک و ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث انتخابات کو عارضی طور پر ملتوی کردیا ہے تاہم جنوبی کوریا نے دیگر ممالک کے بر عکس وقت پر انتخابات کرا کر دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے پارلیمنٹ کی 300 نشستوں پر پہلے سے طے شدہ انتخابات کے لیے معمول کے مطابق صبح سے پولنگ کا آغاز کیا۔جنوبی کوریا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایک کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز 300 ارکان کا انتخاب کریں گے اور تقریبا 35 سیاسی جماعتوں کے ارکان قسمت آزمانے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے