دیامیر میں لڑکیوں کے سکولوں کو آگ لگانے والے 2 ملزمان گرفتار، گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟ آپ بھی جانئے

دیامیر میں لڑکیوں کے سکولوں کو آگ لگانے والے 2 ملزمان گرفتار، گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟ آپ بھی جانئے


دیامیر میں لڑکیوں کے سکولوں کو آگ لگانے والے 2 ملزمان گرفتار، گرفتاری کیسے …

گلگت(ویب ڈیسک) ضلع دیامر میں لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 2 ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزمان کو دیرال میں ہونے والے جرگہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ شبیر اور عصمت اللہ مبینہ طور پر رواں سال اگست کے مہینے میں لڑکیوں کے اسکول جلائے جانے کے واقعے میں ملوث تھے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دونوں ملزمان کو تلاش کر رہے تھے۔

تاحال جرگہ کی جانب سے سانحے میں ملوث 50 مبینہ ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

سانحے میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس کی جانب سے اگست کے ہی مہینے میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے کے ماسٹرمائنڈ اب بھی فرار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرگہ اراکین رحمت خلیق، عبدالشکور اور مالک مسکین کا کہنا تھا کہ جرگہ نے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہیے۔

مزید : علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے