دیوار چین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا سیاح گرفتار،تاریخی علامت کو خراب کرنے پر بڑی سزا سنا دی گی

دیوار چین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا سیاح گرفتار،تاریخی علامت کو خراب کرنے پر بڑی سزا سنا دی گی


دیوار چین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا سیاح گرفتار،تاریخی علامت کو خراب کرنے …

دیوار چین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا سیاح گرفتار،تاریخی علامت کو خراب کرنے پر بڑی سزا سنا دی گی

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیجنگ کی تاریخی علامت بادالنگ عظیم دیوار پر خراشیں ڈالنے پر ایک سیاح کو گرفتار کرتے ہوئے حیران کن سزا سنا دی ہے، نئے قانون کے تحت یہ پہلی سزا ہے، اس قانون کے تحت غیرمہذب سیاحوں کو بلیک لسٹ کردیاجائے گا اور ان پر یونیسکو کے عالمی ورثہ کا دوبارہ دورہ کرنے پرپابندی عائد کر دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لی نام کے ایک شخص کو گشت کرنے والے عملے نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دیوار پر خراشیں ڈال رہا تھا، اسے ثقافتی یادگار کو جان بوجھ پر نقصان پہنچانے پر5یوم کیلئے حراست میں لے لیا گیا اور 200یوآن (28امریکی ڈالر)جرمانہ کیا گیا۔عظیم دیوار کے بادالنگ سیکشن کی انتظامیہ کے حکام نے سوموار کے روز سے نئے قانون پر عمل کرنا شروع کیا ہے۔دیوار پر الفاظ کی نقاشی کرنا سب سے بڑی غلطی قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پرمستقبل میں جگہ کا دورہ کرنے کیلئے ٹکٹس خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔عظیم دیوار کے سیکشن کے مرکزی داخلی راستہ سے شروع ہونے والی کئی اینٹوں پر چاقوں، چابیوں، نوکیلے پتھروں اور بالوں والی سوئیوں جیسے مختلف اوزاروں سے خراشیں ڈالی گئی ہیں، یہ توڑ پھوڑ عظیم دیوار کے محافظوں کیلئے طویل عرصہ سے درد سر بنی ہوئی تھی۔بیجنگ کے ضلع یان چھِنگ میں بادالنگ کے مقام کی انتظامیہ کے ترجمان لی تونگ نے کہاہے کہ کچھ خراشیں دیوار کی اینٹوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بلیک لسٹ ہونے والے اور غلط رویہ اختیار کرنے والے سیاحوں کا تواتر کے ساتھ نام شائع کرتے رہیں گے تاکہ عظیم دیوار کیلئے عوام کی نگرانی کو مضبوط کیا جاسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے