رات کو ایک بجے دو افراد کی قبرستان میت لے جانےکی کوشش پولیس کو اطلاع مل گئی لیکن یہ دراصل کیا واقعہ تھا؟ افسوسناک خبرآگئی

mobile logo


رات کو ایک بجے دو افراد کی قبرستان میت لے جانےکی کوشش ، پولیس کو اطلاع مل گئی …

مظفر گڑھ  (ویب ڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر نے مبینہ طور پر موت کی نیند سلا دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں لو میرج کرنے والے شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، قتل کرنے کے بعد ظالم شوہر نے بیوی کی میت کو رات کی تاریکی میں بغیر نماز جنازہ پڑھائے اور بغیر کفن پہنائے دفنانے کی کوشش کی۔

رات ایک بجے لوگوں نے دو افراد کو قبرستان میں میت لے جاتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، اصل حقائق سامنےلائے جائیں گے، ملزم نے ایک سال قبل لڑکی کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی رچائی تھی۔

مزید :

علاقائیپنجابمظفرگڑھ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے