راشد لطیف نے بے روزگار کرکٹرز کیلئے آواز بلند کر دی

راشد لطیف نے بے روزگار کرکٹرز کیلئے آواز بلند کر دی


راشد لطیف نے بے روزگار کرکٹرز کیلئے آواز بلند کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے بے روزگار کرکٹرز کیلئے آواز بلند کر دی ہے جس کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے غلط فیصلوں پر نظرثانی کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب کھیلوں کی صورتحال کو معمول پر آنے میں وقت لگے گا، حالات کی وجہ سے معاشی بدحالی کے شکار کرکٹرز پر توجہ دی جائے کیونکہ بہت سارے کھلاڑی بے روزگار ہوگئے ہیں اس لئے پی سی بی کو اپنے غلط فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرکے غلطی کی گئی اور اس حوالے سے کوئی پالیسی مرتب نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار کرکٹرز بے روزگار ہوکر معاشی طور پر بدحال ہو گئے اس لئے بورڈکو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی طرف جانا پڑے گا، ویسے بھی ڈیپارٹمنٹل اور ریجنل کرکٹ ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں، اور اس کے علاوہ سیزن بحالی کا بھی امکان ہے، پی سی بی اس معاملے پر یوٹرن لے سکتا ہے،کرکٹرز کے گھروں پر چولہے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ عمراکمل نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا اس لئے انہیں کسی بڑی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ محض معمولی جرمانہ عائد ہوگا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 45 برس سے زائد عمر کے کرکٹرز کو پینشن کا حق ملنا چاہیے، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھائی جائے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے