رانا ثنا ء اللہ سے رابطوں کی خبروں کے بعد عبد العلیم خان خود ہی میدان میں آگئے،دبنگ اعلان کر دیا

رانا ثنا ء اللہ سے رابطوں کی خبروں کے بعد عبد العلیم خان خود ہی میدان میں آگئے،دبنگ اعلان کر دیا


رانا ثنا ء اللہ سے رابطوں کی خبروں کے بعد عبد العلیم خان خود ہی میدان میں …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے میڈیا میں آنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ اُن کا مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنا ء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے وضاحتی بیان  میں رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اُن کی رانا ثنا ء اللہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر من گھڑت ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ رانا ثناء اللہ نے بھی اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ تھے،ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ رہیں گے،اُنہوں نے ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، جہاں تک انہیں کسی قسم کی ذمہ داری دیے جانے کا تعلق ہے اس کا فیصلہ بھی وزیر اعظم عمران خان نے کرنا ہے، انہیں جب جہاں ضرورت محسوس ہوئی میں حاضر ہوں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے2011میں ملک گیر تبدیلی کے لئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ آج بھی پورے یقین کے ساتھ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تبدیلی صرف اور صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں، اُن کی نیت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ اس طرح کی خبروں کے پیچھے بعض لوگوں کے مخصوص عزائم ہوتے ہیں جن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے