رمضان المبارک میں عمرہ ، ویزے جاری ہوں گے یا نہیں؟ سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی

رمضان المبارک میں عمرہ ، ویزے جاری ہوں گے یا نہیں؟ سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی


رمضان المبارک میں عمرہ ، ویزے جاری ہوں گے یا نہیں؟ سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی

لاہور (میاںاشفاق انجم سے )سعودی عرب میں کورونا کے خاتمے کے خلاف منظم جدجہد جاری ، رمضان المبارک کے لیے دنیا بھر کے لیے عمرہ ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ، نماز تراویح اور افطار یوں کے ساتھ اعتکاف پر بھی پابندی لگائے جانے کی تجویز۔

حرمین شریفین میں ان دنو ں 24گھنٹے کا کرفیو جاری ہے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے 24اپریل کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہونے جارہا ہے رمضان المبارک میں دنیا بھر سے لاکھو ں افراد عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین آتے ہیں ۔ اس سال کورونا کی وجہ سے عمرہ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ اور عمر ہ ٹریڈ نے ساری امیدیں رمضان عمرہ سے لگا رکھی ہیں کیونکہ سارے سال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ائیر لائنز اور عمرہ کمپنیاں زیادہ منافع رکھتی ہیں اس لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ ایجنٹ سعودی حکومت کی طرف سے رمضان عمرہ کے اعلان کے منتظر ہیں۔

روزنامہ پاکستان کو مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے اس سال رمضان کا عمرہ سیزن کورونا کی نظرہوتا نظر آرہا ہے ۔سعودی وزارت الحج نے غیر ملکی زائرین کے لیے رمضان کے لیے عمرہ ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نماز تراویح میں بھی لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر مکہ مکرمہ میں بالعموم اور مسجد نبوی کے اند ر اور باہر بالخصوص افطاریوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام ہوتا ہے اسی طرح ہزاروں افراد حرمین شریفین میں اعتکاف بھی کرتے ہیں ۔سارے عمل میں ہزاروں افراد ایک ساتھ بیٹھتے ہیں ۔کورونا کی احتیاط میں اس کے برعکس ہوتا ہے اس لیے سنجیدگی سے کورونا کی وباءکے کنٹرول کے لیے رمضان عمرہ ،نماز تراویح ،اعتکاف،افطاریوں پر پابندی کی تجویز سامنے آئی ہے ۔اس کے لیے سعودی عمرہ کمپنیوں، مکہ مدینہ کے ہوٹلز ،ٹرانسپورٹ انڈسٹریز کو اطلاع دے کر کسی قسم کا ایگریمنٹ کرنے سے منع کردیا گیاہے البتہ سعودی وزارت الحج اس سلسلے میں ابھی خاموش ہے۔ تاہم وزارت الحج کی جانب سے کسی بھی وقت باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے