"رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تو . . . ” رمضان

"رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تو . . . " رمضان


"رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تو . . . ” رمضان ٹرانسمشن کے بارے میں …

لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک  سٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک ویڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔ حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔

 ان کے اس بیان پر ایک صاحب نے لکھا کہ رمضان لکھنا تو پہلے سیکھ لیں۔

ایک اور صاحب نے تجویز دی کہ آپ کو رمضان میں پکوڑے بنانے کی ترکیب بتانی چاہیے ۔

ڈاکٹر صاحب نے لکھا کہ ’ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ رمضان ٹرانسمشن کریں گی اور محترم مولانا طارق جمیل صاحب ٹک ٹاک چلائیں گے، واہ کیا بات ہے ‘۔

اعجاز کچھ زیادہ ہی برہم دکھائی دیئے اور لکھا کہ ’ بھارت کی بے باک اداکارہ سنی لیو کو بھی ساتھ بٹھا لینا، وہ پردے کے فضائل سمجھائیں گی ‘۔

ایک اور صاحب نے سوال اٹھا یا کہ ’’کیا  آپ لوگوں کا ویسے رمضان میں لاک ڈائون ہوتا ہے‘‘

محمد رفیع نے لکھا کہ سن لو پاکستانیو، اب یہ عورت تم لوگوں کو اسلام سکھائے گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے