رمیز راجہ نے بھی پاک، بھارت سیریز کی حمایت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کپل دیو اور راجیو شکلا شرمندہ ہو جائیں

رمیز راجہ نے بھی پاک، بھارت سیریز کی حمایت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کپل دیو اور راجیو شکلا شرمندہ ہو جائیں


رمیز راجہ نے بھی پاک، بھارت سیریز کی حمایت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کپل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ پاک، بھارت سیریز سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری تناﺅ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس لئے ہمیں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہوں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بدولت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے، براڈ کاسٹرز اور منتظمین کو پاک، بھارت میچ کی ضرورت ہے، شائقین کو چاہیے کہ نیوٹرل وینیو پر میچز کیلئے زور دیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شعیب اختر نے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے روایتی حریفوں میں میچزکی تجویز دی تھی جس پر سابق بھارتی کرکٹرز کا منفی ردعمل سامنے آیا تھا۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے