رومان رئیس نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے شاندار اعلان کر دیا

رومان رئیس نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے شاندار اعلان کر دیا


رومان رئیس نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے والے 28 سالہ باﺅلر گزشتہ چند دنوں سے کورونا وباءکے دوران لاک ڈاؤن سے متاثرین میں راشن کی تقسیم کا کام کرر رہے ہیں۔اس کام کو جاری رکھنے کیلئے رومان رئیس نے چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہننے والی اپنی ون ڈے کیپ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے 2 مرتبہ پی ایس ایل جیتنے والی شرٹ، کرکٹ بیٹ اور پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رومان رئیس کے مطابق نیلامی کا عمل 16 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا اور جمع ہونے والی رقم سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔پاکستان کی جانب سے 8 ٹی 20 انٹرنیشنلز اور 9 ایک روزہ میچز کھیلنے والے رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام تفصیلات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردیں گے۔

رومان رئیس نے بتایا کہ انہوں نے ابتداءمیں از خود 30 خاندانوں کی مددکاسوچ کرکام شروع کیا تھا لیکن حالات دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کام جاری رہنا چاہیے جس کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کو باضابطہ طور پر شروع کیا اور اب یہ کام رمضان المبارک میں بھی جاری رکھنا ہے۔

مزید :

کھیلکورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے