زیبرا اور گدھے کے معاشقے کے نتیجے میں انوکھے جانور کی پیدائش

زیبرا اور گدھے کے معاشقے کے نتیجے میں انوکھے جانور کی پیدائش


زیبرا اور گدھے کے معاشقے کے نتیجے میں انوکھے جانور کی پیدائش

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے ’شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ‘ کی طرف سے دنیا کو ایک ایسا حیران کن واقعہ بتایا گیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ٹرسٹ کے لوگوں نے مادہ زیبرا اور گدھے کے ملاپ سے پیدا ہونے والے ایک انوکھے جانور کے بارے میں بتایا ہے اوراپنے فیس بک پیج پر اس کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ اپنی ماں(مادہ زیبرا)کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ اس بچے کی چاروں ٹانگوں پر زیبرے جیسی دھاریاں بنی ہوتی ہیں جبکہ باقی پورے جسم کی رنگت گدھے جیسی ہوتی ہے اور قد اور وضع قطع بھی گدھے جیسی ہوتی ہے۔ٹرسٹ والوں کی طرف سے بتایا گیا کہ گدھے اور زیبرا کے ملاپ سے یہ بچہ پیدا ہوا ہے جسے انہوں نے ’ڈونکی‘ اور زیبرا کو ملاتے ہوئے ’زونکی‘ (Zonkey)کا نام دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے