سابق وزیر اعظم کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

سابق وزیر اعظم کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے


سابق وزیر اعظم کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

تریپولی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افریقی عرب ملک لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

2011 میں آنے والی عرب بہار کے بعد محمود جبریل لیبیا کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس وقت نیشنل فورسز الائنسز کے سربراہ تھے اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم تھے۔ محمود جبریل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قاہرہ کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اس عالمی وبا کا مقابلہ نہ کرسکے اور اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلومبرگ کے مطابق 26 مارچ کو محمود جبریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قاہرہ میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل صومالیہ کے سابق وزیر اعظم نورحسن حسین بھی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارے تھے، وہ لندن میں زیر علاج تھے۔ نور حسن حسین خانہ جنگی کا شکار مسلمان ملک صومالیہ کے 2007 سے 2009 تک وزیر اعظم رہ چکے تھے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /عرب دنیا /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے