سب کی ذمہ داری ہے حکومت پر الزام کے بجائے اس کی مدد کریں ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے کوئٹہ میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس

سب کی ذمہ داری ہے حکومت پر الزام کے بجائے اس کی مدد کریں ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے کوئٹہ میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس


سب کی ذمہ داری ہے حکومت پر الزام کے بجائے اس کی مدد کریں ،چیف جسٹس بلوچستان …

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے پرپورا ملک فکر مند ہے،سب کی ذمہ داری ہے کہ حکومت پر الزام کے بجائے اس کی مدد کریں ،ہم حکومت کو ڈبلیو ایچ او کے بتائے سٹینڈرڈ پر عملدرآمد کرائیں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بنچ کیس نے سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پنجاب اور سندھ خود اپنے لوگوں کو لے جائیں بلوچستان پر بوجھ نہ ڈالیں ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر نے کہاکہ گزشتہ رات چھاپے مارے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،ان لوگوں کو گرفتار کیاگیا جو جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر لائے تھے ۔

چیف جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے مسئلے پرپورا ملک فکر مند ہے ، سب کی ذمہ داری ہے کہ حکومت پر الزام کے بجائے اس کی مدد کریں ،ہم حکومت کو ڈبلیو ایچ او کے بتائے سٹینڈرڈ پر عملدرآمد کرائیں گے ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم سب اس صورتحال سے ڈر رہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے