سخت ترین لاک ڈاﺅن کے بعد یورپ کھلنا شروع ہوگیا، کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے لگیں

سخت ترین لاک ڈاﺅن کے بعد یورپ کھلنا شروع ہوگیا، کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے لگیں


سخت ترین لاک ڈاﺅن کے بعد یورپ کھلنا شروع ہوگیا، کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے …

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی ہفتوں کے سخت ترین لاک ڈاﺅن کے بعد یورپ بالآخر کھلنا شروع ہو گیا۔ میل آ ن لائن کے مطابق سپین، اٹلی اور آسٹریا نے لاک ڈاﺅن ختم کرنا شروع کر دیا ہے تاہم لاک ڈاﺅن کا یہ خاتمہ تجرباتی طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ان ممالک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی شرح میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔ اگر لاک ڈاﺅن ختم کرنے سے اس شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کر دیا جائے گا۔ ان ممالک کے برعکس فرانس نے مزید ایک ماہ تک لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ ”ملک میں لاک ڈاﺅن مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا اور 11مئی کو اسے ختم کیا جائے گا۔“رپورٹ کے مطابق اٹلی، سپین، آسٹریا اور دیگر یورپی ممالک میں لاک ڈاﺅن کا خاتمہ آہستہ آہستہ کیا جائے گا اور اسی تناسب سے بتدریج کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔ اگرچہ سپین میں کچھ مخصوص صنعتوں کو یک لخت لاک ڈاﺅن سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پیر کے روز لاکھوں ورکرز کام پر پہنچ گئے۔ ان ورکرز میں بلڈرز، کلینرز، کنسٹرکشن، فیکٹری اور شپ یارڈ ملازمین شامل تھے۔ پولیس نے ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں پر ان ملازمین میں لاکھوں فیس ماسک تقسیم کیے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے