’سرفراز احمد نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی‘ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس بھی بالآخر بول پڑے

’سرفراز احمد نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی‘ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس بھی بالآخر بول پڑے


’سرفراز احمد نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی‘ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ میں کسی شہر کے حوالے سے تعصب نہیں برتتا اور کوشش ہوتی ہے کہ ملک کیلئے بہتر کارکردگی پیش کر سکنے والا کھلاڑی ہی پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے۔ سرفراز احمد باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ان دنوں سخت محنت کر رہے ہیں جبکہ ان کی فٹنس بھی بہتر ہوئی تاہم بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد پاکستان کا سرمایہ ہیں جن کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے ان پر کھلے ہیں اور وہ عمدہ کارکردگی دکھا واپس جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے