سری لنکا میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد افراد گرفتار

سری لنکا میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد افراد گرفتار


سری لنکا میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد افراد گرفتار

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن پولیس نے کہا ہے کہ 20 مارچ سے جاری ملک گیر کرفیو کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 26 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن  پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سڑکوں پر گھومنے والے،اجتماعات اور عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے، سڑکوں پر گاڑیوں میں سفرکرنے،ریستوران کھلے رکھنے،شراب پی کر سڑکوں پر غل غپاڑہ کرنے اور کرفیو کے دوران کاروبار کرنے والے 1 ہزار 600 افراد کو گرفتار کیا گیا۔20 مارچ سے اب تک 6ہزار 7 سو سے زائد گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں ، گرفتار ہونیوالے تمام افراد کو آئندہ دنوں میں مقامی عدالتوں میں پیش کیا جائیگا۔سری لنکا نے 20 مارچ کو ملک گیر کرفیو نافذ کر دیا تھا جسے گزشتہ ہفتے مختلف اضلاع میں کچھ گھنٹوں کے لئے اٹھایا گیا تھا تاکہ شہری ضروری اشیا کو دوبارہ ذخیرہ کر سکیں۔سری لنکا میں آج تک کرونا وائرس سے متاثرہ 218 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 59 کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں مزید 142 افراد نامزد ہسپتالوں میں زیر نگرانی ہیں۔ہزاروں افراد اپنے گھروں پر یا قرنطینہ سنٹرز پر قرنطینہ میں ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے