سلمان احمد نے قرنطینہ میں رہ کر کس اہم کام کو سرانجام دینے کا بیڑا اٹھالیا؟ جانیے خبر میں

پاکستانی گلوکار سلمان احمد


معروف گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی رکن سلمان احمد نے ساتھی گلوکاروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک نیا ترانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد میں قرنطینہ میں ہوں اور آج اس کا ساتواں روز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے معروف گلوکار دوستوں کو پیغام بھیجا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ترانہ پڑھنا ہے جس کا نام ہے ’’ تجھے سلام ‘‘۔ 

انہوں نے بتایا کہ تقریباً بیس سے پچیس کے قریب معروف گلوکار جن میں نوری، جنید جمشید کے صاحبزادے، ساحر علی بگا اور مہوش حیات، وغیرہ نے اس ترانے میں اپنی آواز بلند کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ترانہ میرے ملک کے نوجوانوں اور کورونا وائرس کے خلاف میدان عمل میں سرگرم ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور پاک افواج کے نوجوانوں کے لیے ہے۔

خیال رہے گلوکار سلمان احمد امریکہ میں مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے اندر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا۔

 



install suchtv android app on google app store



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے