سماجی رہنما صوفی جہانزیب نے اپنی مددآپ کےتحت  انفرادی طورپر تھلیسیمیاکے مریضوں کیلئے تین روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کردی

mobile logo


سماجی رہنما صوفی جہانزیب نے اپنی مددآپ کےتحت  انفرادی طورپر تھلیسیمیاکے …

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر   ) عمرکوٹ کے سماجی رہنما صوفی جہانزیب نے اپنی مددآپ کےتحت  انفرادی طورپر تھلیسیمیاکے مریضوں کیلئے تین روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کردی ۔ اس بلڈ کیمپ میں  لوگوں کی  بڑی تعداد نے حصہ لے کر خون کے عطیات دیئے ، بلڈ کیمپ کےساتھ  ساتھ سماجی رہنما صوفی جہانزیب  کی جانب سے  احساس کفالت پروگرام مرکزپر مستحق خواتین کیلئے کھانے پینے کا بھی  اہتمام کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع کے شہر صوفی فقیر کے  معروف مقامی سماجی رہنما صوفی جہانزیب کی جانب سے تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے تین روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک سو سے زائد افراد نے خون کے عطیات دیئے مذکورہ بلڈ کیمپ تھلیسیمیاکے مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا تھا کیونکہ وہ مسلسل لاک ڈاؤن کیوجہ سے خون نہ ملنے کے باعث سخت پریشانی میں مبتلاتھے اور انکی زندگیوں کو خطرہ لاحق تھا ۔

اسکے علاوہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مشکل کی اس گھڑی میں ضلع بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے دس ہزار سرجیکل ماسک، ایک ہزار ہینڈ سینیٹائزر اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت پولیس اہلکاروں کیلئے چالیس پی پی ای کٹس بھی فراہم کی ہیں جبکہ احساس کفالت پروگرام مرکزپر رقوم کے حصول کیلئے آنیوالی مستحق خواتین کیلئے کھانے پینے کا بھی  اہتمام کیا جارہاہے اور پورے علاقے میں جراثیم کش اسپرے بھی کروا رہے ہیں۔

صوفی جہانزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کچھ اللہ رضا کےلیے کررہے ہیں صوفی جہانزیب نےعوام سے اپیل کی وہ کوروناوائرس سے بچاؤ تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کی جائے بلاضرورت عوام اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے اس مشکل وقت میں اپنے اڑوس پڑوس کے غریب ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔

مزید :

علاقائیسندھعمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے