سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی علی زیدی اور فیصل واوڈا کو شاباش ، کیا کہا ؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

mobile logo


سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی علی زیدی اور فیصل واوڈا کو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے تاہم اس بحران کے دوران سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان جواختلافات چل رہے ہیں وہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر علی زیدی اور فیصل واوڈ ا کو شاباش دی ہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دوران اجلاس سندھ حکومت کے خلاف بیانا ت پر فیصل واوڈا اور علی زیدی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے سندھ حکومت کے غلط اقدامات کو زبردست ایکسپوز کیاہے ، سندھ حکومت کی جلد بازی پر مشتمل فیصلوں کو عوام نے بھگتا ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ سندھ ، پنجاب اور وفاق کے درمیان جو کورونا وائرس اقدامات کو لے کر جو سیاسی معاملات چل رہے ہیں ، اس چپقلش کا ذکر وفاقی کابینہ میں بھی ہوا ۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سب سے پہلے لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاﺅن کی حمایت سے انکار کرتے رہے تاہم بعدازاں پنجاب میں بھی جزوی لاک ڈاﺅن کیا گیا ۔

اس سلسلے کے بعد رقم اور راشن کی تقسیم کو لے کر سندھ اور وفاق کے درمیان کافی سیاسی اختلافات دیکھنے میں آئے اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور فیصل واوڈا اکثر مقامات پر سندھ حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیئے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ کورونا وائرس سے لڑنے کا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے