سندھ حکومت کا کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کرونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا 10 ہزار بستروں کے فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 10ہزار بستروں پر فیلڈ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کے ساتھ 185بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیے جائیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے، حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہناچاہیے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے ایک ہفتے میں 50 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری دی، مٹیاری میں 100بستروں پر مشتمل اسی طرح کا یونٹ قائم کیا جائے گا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے