سندھ سے بین الصوبائی مسافرلےجانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کا حکم

سندھ سے بین الصوبائی مسافرلےجانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کا حکم


سندھ سے بین الصوبائی مسافرلےجانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کا حکم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ سے بین الصوبائی مسافرلےجانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہاہے کہ سندھ سے پنجاب،کے پی اور بلوچستان ٹیکسیوں میں 4 سے زائد افراد سفر کررہے ہیں،محکمہ کے افسران اور پولیس ڈرائیورزکےخلاف کارروا ئی کرکے گاڑی بند کریں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہاکہ ایک سے دوسرے شہر جانے کیلئے متعلقہ تھانے سے اجازت نامہ لیناہوگا،شہری ایس ایچ او سے اجازت لےکرایمرجنسی کے طور پرٹیکسی استعمال کرسکتے ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ ٹیکسی میں ایمرجنسی کےطور پر ڈرائیور کے ساتھ ایک شہری کو سفر کرنے کی اجازت ہے،ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد ایس ایچ او کا اجازت نامہ ساتھ رکھیں۔

صوبائی وزیراویس شاہ نے کہاکہ جن کے پاس اجازت نامہ نہیں ہوگا اس کی گاڑی بند کردی جائے،لاک ڈائون میں بلاوجہ کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ گاڑی میں زیادہ افراد کے سفر کرنے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے