سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 93 کیسز رپورٹ،تعداد1411ہو گئی

سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 93 کیسز رپورٹ،تعداد1411ہو گئی


سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 93 کیسز رپورٹ،تعداد1411ہو گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 نئے کیسز سامنے آئے،24گھنٹوں میں 569 نئے ٹیسٹ کیے گئے ،سندھ میں 13309ٹیسٹ میں سے 1411مثبت آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ 24گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے،جو مجموعی مریضوں کا 2.1 فیصد ہے جبکہ 24گھنٹوں میں 18 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں ، اب تک 389 مریض صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں،اس حساب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی 28 فیصد ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اس وقت 645 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،7مریض آئسولیشن سینٹر اور 992 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،71مریضوں کی عمرایک تا10 سال،118 مریضوں کی 11تا20 سال ہے ،311مریضوں کی عمر 21 تا30 سال اور 260 مریضوں کی 31 تا40 سال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 196 مریضوں کی عمر 41 تا50 سال اور 226 مریضوں کی 51 تا60 سال ہے ،196مریضوں کی عمر 41 تا50 سال اور 226 مریضوں کی 51 تا60 سال ہے ،152مریضوں کی عمر 61 تا70 سال اور47 مریضوں کی 71تا80 سال ہے ، سندھ میں کورونا کے5 مریضوں کی عمر 81 تا 90 سال کے درمیان ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ کورونا کے مریضوں کی عمربتا رہی ہے کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے ،اس لیے بہت ضروری ہے عوام سماجی دوری اور لاک ڈاوَن کا خیال رکھیں،

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں ، کوروناکے متاثرہ مریضوں میں 31.7 فیصدخواتین ہیں،مردکوروناسے زیادہ متاثرہورہے ہیں کیوں وہ باہرگھوم رہے ہیں، باہرگھومنے والے مرد کورونا باہر سے گھر لے جاتے ہیں اور خواتین کو متاثر کرتے ہیں،مرادعلی شاہ نے کہاکہ احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے، ورنہ صورتحال بگڑ جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے