سندھ کے شہر خیر پور میں دوبھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ کے شہر خیر پور میں دوبھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے


سندھ کے شہر خیر پور میں دوبھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد جان کی بازی ہار …

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت ایک جانب کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد نے اپنے کارروائیاں شروع کر دی ہے ، ڈکیتی مزاحمت پر ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی گوٹھ کھولر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کر دیاہے ، ڈاکو وں نے گھر میں گھس کرلوٹ مارکرنی چاہی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر ڈاکوﺅں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس میں دو بھائی سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور کہاہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /خیرپور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے