سٹیٹ بینک نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا

mobile logo


سٹیٹ بینک نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا

کراچی(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورنا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو رعایتی قرضے جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اب تک سٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کردیے ہیں جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی ہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت ک±ل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواسیں زیر غور ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق قرض اجراءپر 8 لاکھ 50 ہزار ملازمین کا روزگار بچ جائے گا۔خیال رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی سکیم متعارف کراتے ہوئے کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کے برابر رقم رعایتی شرح سود پر قرض دینے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف نہ کرنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا تھا۔

مزید :

بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے