سپریم کورٹ، قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے سکول میں ٹیچرکی تقرری سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ، قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے سکول میں ٹیچرکی تقرری سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل


سپریم کورٹ، قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے سکول میں ٹیچرکی تقرری سے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے سکول میں ٹیچرکی تقرری کے ہائیکورٹ کا فیصلے کو معطل کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 108نمبرپرآپ اس پوسٹ کے لیے اہل کیسے ہو سکتے مجموعی طور پر تو 89 اسامیاں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے سکول میں ٹیچرز کی میرٹ پر تقرری کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 108نمبرپرآپ اس پوسٹ کے لیے اہل کیسے ہو سکتے مجموعی طور پر تو 89 اسامیاں تھیں،جن دو اسامیوں پر آپ تقرری کی بات کر رہے ہیں ان کے دوبارہ اشتہار جاری ہو چکے،عبدالجبار ان اسامیوں پر تقرری کیلئے میرٹ پر پورا نہیں اترتا،سپریم کورٹ نے عبدالجبارکی بطور ٹیچر تقرری ہائیکورٹ کا فیصلے کو معطل کر دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے