سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا


سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کانوٹیفکیشن …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا مشروط سفری پابندی پر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت یہ پابندی کیسے لگا سکتی ہے؟کس حکم کے تحت یہ پابندی لگائی گئی؟ جب کہ آرٹیکل 15 وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کیا گیا، زبانی بتایا گیا تفصیل نہیں دی گئی، آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر رپورٹ پیش کرے۔

عدالت نے وفاق اورصوبوں سے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کی تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز کو مکمل سہولیات اور سینیٹری ورکرز کو یونیفارم فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے