سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری

mobile logo


سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری کردیا،آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے 5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا،بنچ نمبر2 میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،بنچ نمبر3 جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنچ نمبر4 میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،بنچ نمبر5 جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے