سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کیس میں نامکمل دستاویزات پیش کرنے پر نیب حکام کی سرزنش

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کیس میں نامکمل دستاویزات پیش کرنے پر نیب حکام کی سرزنش


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کیس میں نامکمل …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کیس نامکمل دستاویزات کے باعث نیب حکام کی سرزنش کردی،عدالت نے نیب کو ریکارڈکل جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے کہاکہ نثار مورائی و دیگر ملزمان پر 34 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے،عدالت نے نامکمل دستاویزات کے باعث نیب حکام کی سرزنش کردی، عدالت نے نمائندہ نیب سے استفسارکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جو ثبوت اکٹھے کئے وہ ریکارڈ کہاں ہے؟ ،نیب کیوں تماشہ کر رہی ہے؟۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ مت سمجھیں کہ آپ کو واک اوور مل جائے گا،عدالت نے نیب کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کل تک کورٹ میں جمع کرا دیں، عدالت نے مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے