سیاحتی مقامات پر بنے سرکاری ریسٹ ہاؤسز ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ایسا فیصلہ کر دیا کہ آپ بھی داد دیں گے

سیاحتی مقامات پر بنے سرکاری ریسٹ ہاؤسز ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ایسا فیصلہ کر دیا کہ آپ بھی داد دیں گے


سیاحتی مقامات پر بنے سرکاری ریسٹ ہاؤسز ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ایسا …

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے مؤثر تدارک کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے کے سیاحتی مقامات پر قائم تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو محکمہ صحت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،ضرورت پڑنے پر ان ریسٹ ہاؤسز کو کورونا کے مریضو ں کے لئے قرنطینہ اور آئسو لیشن مرکز کے طور پر استعمال کیا جائیگا، جسکا قاباعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائیگا۔

اس سلسلے میں ایک اور اہم اقدام کے طور پر وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔ اس کنٹرول روم کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی سرگرمیوں اور اقدامات کو مربوط بنانا اور اس سلسلے میں حقائق پر مبنی معلومات اکٹھی کرنا ہے۔ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کریگا اور کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو ہمہ وقت آگاہ رکھے گا، جس کی بنیاد پر وزیراعلیٰ فوری اقدامات کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو احکامات جاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سٹاف آفیسر اس کنٹرول روم کے فوکل پرسن ہوں گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے