سی سی پی او لاہور نے اشتہاریوں کی گرفتاری اور اندراج بارے نئی ہدایات جاری کردی

سی سی پی او لاہور نے اشتہاریوں کی گرفتاری اور اندراج بارے نئی ہدایات جاری کردی


سی سی پی او لاہور نے اشتہاریوں کی گرفتاری اور اندراج بارے نئی ہدایات جاری …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور نے اشتہاریوں کی گرفتاری اور اندراج بارے نئی ہدایات جاری کردی، نئی ہدایات میں پولیس افسران کو اشتہاری کا اصل وقت گرفتاری اور مقام درج کرنا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور اس کے اندراج بارے سی سی پی او لاہور نے 12 نکاتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ ہدایات آپریشنز اورانوسٹی گیشن ونگ دونوں کیلئے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق اشتہاری کی گرفتاری کے اندراج کیلئے گرفتاری فارم، ریمانڈ پیپر، اشتہار و وارنٹ، رپٹ گرفتاری لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح پولیس مقابلے یا طبعی موت مرنے والے اشتہاری کی یونین کونسل سے تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی جبکہ اشتہاری کی گرفتاری کا مقام اورتاریخ اصل لکھی جائے اسکے ساتھ ہی گرفتار کرنے والے آفسر کا نام اور شناختی کارڈ لازم درج کیا جائے’سی سی پی او لاہورنے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے رجسڑ نمبر 4 میں اندراج بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے