شادی کرنے والے دولہا دلہن کو اس ہی دن جیل بھی پہنچا دیا گیا

شادی کرنے والے دولہا دلہن کو اس ہی دن جیل بھی پہنچا دیا گیا


شادی کرنے والے دولہا دلہن کو اس ہی دن جیل بھی پہنچا دیا گیا

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا دلہن کو شادی کے دن ہی جیل پہنچا دیا گیا۔ دی مرر کے مطابق اس دولہا دلہن نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی ایک خاطرخواہ تقریب کا اہتمام کر ڈالا جس میں 53لوگ شریک تھے۔ دولہا دلہن نے ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھالی تھیں اوران کی شادی ہوگئی تھی جب پولیس کو اطلاع ملی اور اس نے تقریب پر چھاپہ مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسرز نے دولہا دلہن کو ان کے عروسی ملبوسات میں ہی پکڑ کر اپنی گاڑی میں ڈالا اور ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے کے لوگوں نے اس شادی کی تقریب کے متعلق مخبری کی تھی۔ اس 48سالہ دولہے کا نام جبولانی زولو اور 38سالہ دلہن کا نام نومتھاندازو بتایا گیا ہے۔ شادی کی رات انہیں جیل میں گزارنی پڑی اور اگلے روز انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے