شاہد آفریدی بازی لے گئے، افغان کیمپ کا دورہ اور وہاں کیا کرتے رہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شاہد آفریدی بازی لے گئے، افغان کیمپ کا دورہ اور وہاں کیا کرتے رہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


شاہد آفریدی بازی لے گئے، افغان کیمپ کا دورہ اور وہاں کیا کرتے رہے؟ تفصیلات …

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغان کیمپ کا دورہ کیا جہاں مہاجرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ہم نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کو دورہ افغان کیمپ کی دعوت وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شہر یار خان آفریدی نے ممتاز آل رائونڈر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میری درخواست قبول کی۔

ہم چینل کے مطابق شہر یار آفریدی نے کہا کہ ملنے والی درخواست پر ایک ہزار افغان مہاجر خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہر آفت و مصیبت کی گھڑی میں افغان مہاجرین کی امداد کو حکومت پاکستان ہمیشہ پہنچتی ہے کیونکہ یہ ہمارے بھائی ہیں۔

مزید : کھیل /علاقائی /خیبرپختون خواہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے