شاہد آفریدی نے پاک، بھارت میچز سے متعلق شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کر دی، کپل دیو کے جواب پر ان کا کیا کہنا ہے؟

شاہد آفریدی نے پاک، بھارت میچز سے متعلق شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کر دی، کپل دیو کے جواب پر ان کا کیا کہنا ہے؟


شاہد آفریدی نے پاک، بھارت میچز سے متعلق شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کر دی، …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کورونا فنڈ میں رقم جمع کرانے کیلئے پاک، بھارت کرکٹ میچز کرانے سے متعلق شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس بنانا اچھا عمل ہے، انسانیت کیلئے جو بھی کام کرے گا اس سے تعاون کروں گا، میں نے ہر سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر فلاحی کام کیا ہے، وزیراعظم عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، سب کو ان کا ساتھ دینا ہوگا جبکہ عمران خان تمام سیاستدانوں کو ایک ٹیبل پرلائیں، اس نازک موقع پر سیاست نہ کی جائے، تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا گیا، کورونا کے حوالے سے زائرین کو بھی الزام دینا درست نہیں ہے۔ 

پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کھیلنے کیلئے شعیب اختر کی بات کی تائید کرتا ہوں، شعیب اختر نے اچھی سوچ کیساتھ تجویز دی تھی لیکن کپل دیو کے جواب پر حیرت ہوئی، معلوم نہیں کہ بھارت پاکستان سے کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں تاہم جس طرح مودی سرکار چل رہی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مشکل لگتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مقابلے روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل اگلے سال کر لیا جائے، اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی کیا فیصلہ کرتی ہے، پی ایس ایل کا منافع مستحق افراد میں تقسیم کرنا بورڈ کا کام ہے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے سے بہت نقصان ہوا، آج ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ہوتی تو کھلاڑیوں کو تنخواہ مل رہی ہوتی، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے، پی سی بی پالیسی بنائے تاکہ کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے جل سکیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے