شاہد آفریدی نے ساری دکیہ نوسی سوچوں کو دیوار سے لگا دیا، اہم مثال قائم کردی

مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی


مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری بیٹیاں میرے لیے خوشی اور سکون کا ذریعہ اور میرا سب کچھ ہیں۔

شاہد آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی بیٹیوں اسمارہ اور عروہ کی اپنے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ یہ مجھ پر اللہ کا کرم ہے کہ میں اپنی بیٹیوں عروہ اور اسمارہ کے ساتھ ہوں۔

شاہد آفریدی المعروف لالہ نے لکھا کہ اسمارہ عروہ کے جاگنے کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ بیدار ہو اور اپنی انمول مسکراہٹ سے ہماری صبح کو خوبصورت بنائے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور اپنے بچوں سے پیار کریں۔

خیال رہے کہ لالہ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے لیے وہ اکثر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے