”شاہین آفریدی اس وقت دنیا کے بہترین باﺅلرز میں سے ایک ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ۔۔۔“ بین ڈنک نے میگا ایونٹ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

”شاہین آفریدی اس وقت دنیا کے بہترین باﺅلرز میں سے ایک ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ۔۔۔“ بین ڈنک نے میگا ایونٹ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی


”شاہین آفریدی اس وقت دنیا کے بہترین باﺅلرز میں سے ایک ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ میں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے والے بین ڈنک نے شاہین شاہ آفریدی کو اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باﺅلرز میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین ڈنک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”شاہین شاہ آفریدی اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باﺅلرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے باﺅلنگ کرتے ہوئے دیکھا۔ وہ نئے گیند کیساتھ بہت خطرناک ہیں کیونکہ وہ دونوں سمتوں میں ہی سوئنگ کرتے ہیں اور پھر ڈیتھ اوورز میں واپس آ کر بہترین یارکرز اور سلو بالز کے ذریعے بلے بازوں کو پریشان رکھتے ہیں۔“

بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ”میں شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران کھیلتا دیکھنے کیلئے بہت زیادہ بے تاب ہوں کیونکہ وہ ایسے باﺅلرز ہیں جو بہت آسانی سے ٹورنامنٹ کے بہترین باﺅلر کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے