شاہ محمود قریشی کا قطری ڈپٹی وزیر اعظم اورہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا

شاہ محمود قریشی کا قطری ڈپٹی وزیر اعظم اورہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا


شاہ محمود قریشی کا قطری ڈپٹی وزیر اعظم اورہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،مقبوضہ …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری ڈپٹی وزیر اعظم اورہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے محمد بن عبدالرحمان الثانی کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کےلئے قطر کی بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں، شاہ محمود قریشی نے محمد بن عبدالرحمان الثانی کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آٹھ ماہ سے مسلسل کرفیو جاری ہے،کرفیو کے باعث وہاں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے،مقبوضہ کشمیر میں وبا کے پھیلاو¿ کو ر روکنے کےلیے پابندیوں کو ہٹایا جانا ناگزیر ہے، 80لاکھ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کےلئے عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بلا جرم و خطا، نظر بند، کشمیری حریت قیادت کی فوری رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا، وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری سٹرکچر کرنے کی تجویز دی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکہ اور طالبان امن معاہدے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،دونوں رہنماؤں نے اس امن معاہدے کو افغانستان میں قیام امن کےلئے سنگ میل قرار دیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ،طالبان امن معاہدے میں قطر کے کردار کی تعریف کی ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان،افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے