”شعیب اختر مذاق کے موڈ میں ہوں تو ایسی باتیں کر جاتے ہیں“ راجیو شکلا نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا

”شعیب اختر مذاق کے موڈ میں ہوں تو ایسی باتیں کر جاتے ہیں“ راجیو شکلا نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا


”شعیب اختر مذاق کے موڈ میں ہوں تو ایسی باتیں کر جاتے ہیں“ راجیو شکلا نے بھی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے شعیب اختر کی جانب سے پاک، بھارت امداد میچ کی تجویز کو مذاق قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے پاک بھارت امدادی میچ کے حوالے سے شعیب اختر کی تجویز کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق فاسٹ باﺅلر ہنسی مذاق کے عادی اور موڈ میں ہوں تو اس طرح کی باتیں کرجاتے ہیں، ابھی تو ہم آئی پی ایل کے بارے میں بھی نہیں سوچ رہے، پاک بھارت میچ کہاں ہوگا؟ کھلاڑیوں کو آنے کی اجازت کون دے گا، لوگ کیسے دیکھیں گے، میرے خیال میں یہ ایک مذاق ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے حالات میں کچھ بہتری آنے کیساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سیریز سے حاصل ہونے والی رقم دونوں ممالک میں برابر تقسیم کی جائے تاکہ اسے کورونا کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جا سکے، یہ انسانیت کی خدمت ہو گی۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے